Saturday, May 4, 2024

وزیراعظم اور ترک صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، سیلاب سے تباہی بارے آگاہ کیا

وزیراعظم اور ترک صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، سیلاب سے تباہی بارے آگاہ کیا
September 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا، وزیراعظم نے سیلاب سے ہونے والی تباہی سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک صدر کا بتایا کہ ابتدائی اندازوں کے مطابق سیلاب سے پاکستان کی جی ڈی پی میں 2 فیصد سے زیادہ کمی کا امکان ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم نے عرب امارات کے وزیر نہیان بن مبارک کو فون کیا اور متاثرین کیلئے دس ملین ڈالر امداد پر اظہارتشکر کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب کی تباہ کاری کا معاملہ جنرل اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، سترہ سے زائد شعبوں میں نقصانات کی سروے رپورٹ آج مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔