Saturday, September 21, 2024

وزیراعظم اور بل گیٹس میں رابطہ، بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے جاری منصوبوں پر گفتگو

وزیراعظم اور بل گیٹس میں رابطہ، بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے جاری منصوبوں پر گفتگو
December 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر اعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔ بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاونڈیشن کے تعاون سے جاری منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔

 اس دوران وزیر اعظم کی پولیو کے خاتمے کیلئے تنظیم کے کردار کی تعریف کی گئی۔ وزیر اعظم نے حفاظتی ٹیکوں ، غذائیت اور دیگر اقدامات کو سراہا ۔ فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے کوشاں ہیں ۔ سیلاب کے باعث نقل مکانی اور تباہی سے انسداد  پولیو کی کاوشیں متاثر ہوئیں ۔  حکومت خصوصی ایمرجنسی رسپانس کو نافذ کر رہی ہے ۔

بل گیٹس نے سیلاب میں ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ بل گیٹس نے کہا کہ  پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے ۔

وزیر اعظم اور بل گیٹس  نے  مشترکہ مقاصد کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔