Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم اکثریت کھوچکے، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی، مولانا فضل الرحمٰن

وزیراعظم اکثریت کھوچکے، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی، مولانا فضل الرحمٰن
March 22, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں وزیراعظم اکثریت کھوچکے، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے ایم کیوایم کے مرکز بہادرآباد جاکر متحدہ رہنماؤں سے ملاقات کی، سیاسی صورتحال، عدم اعتماد کی تحریک پر گفتگو ہوئی۔

میڈیا سے گفتگو میں فضل الرحمٰن بولے ایم کیو ایم کے دوستوں کے پاس سے مطمئن جارہا ہوں، اتحادی اب حکومت کے ساتھ نہیں رہے، باضابطہ اعلان کرنے میں ایک آدھ دن لگ جائے گا۔

خالد مقبول صدیقی پی ڈی ایم سربراہ سے مخاطب ہوتے ہوئے بولے پاکستان کو مشکل سے نکالنے کے لیے آپ ہمارا ہم آپ کا ساتھ دیں گے۔

 گلہ کرتے ہوئے بولے قدم پھونک پھونک کر رکھ رہے ہیں، حکومت ہمیں اپنے ساتھ رہنے کا جواز تو دے دیتی۔