Wednesday, April 24, 2024

وزیراعظم آج خطاب میں دل کھول کر عوام سے باتیں کریں گے، شاہ محمود

وزیراعظم آج خطاب میں دل کھول کر عوام سے باتیں کریں گے، شاہ محمود
February 28, 2022 ویب ڈیسک

جیکب آباد (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج شام چھ بجے قوم سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم دل کھول کر عوام سے باتیں کریں گے۔

جیکب آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بولے، چور ٹولے کے بیانیے کو تباہ کریں گے، بلاول پنجاب آسکتے ہیں تو ہم بھی لاڑکانہ جائیں گے، رکاوٹیں توڑ کر گزر جائیں گے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور علی زیدی کی قیادت میں سندھ حقوق مارچ کا آج تیسرا روز ہے،مارچ میں وفاقی وزیر اسد عمر اور میاں محمد سومرو بھی شریک ہونگے۔

قافلہ سومرو ہاؤس جیکب آباد سے رتو ڈیرو ، قمبر شہداد کوٹ سے ہوتا ہوا لاڑکانہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ شاہ محمود قریشی عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔