Wednesday, April 24, 2024

وزیراعظم آج ہری پور میں پاکستان ڈیجیٹل سٹی اسپیشل ٹیکنالوجی زون کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم آج ہری پور میں پاکستان ڈیجیٹل سٹی اسپیشل ٹیکنالوجی زون کا افتتاح کریں گے
January 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان آج ہری پور میں پاکستان ڈیجیٹل سٹی اسپیشل ٹیکنالوجی زون کا افتتاح کریں گے۔

ذرائع کے مطابق منصوبے پر ایک ارب 31 کروڑ روپے لاگت آئے گی، خیبرپختونخوا میں جاری آئی ٹی شعبے میں اقدامات سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی۔

پاکستان ڈیجیٹل سٹی ہری پور خیبرپختونخوا حکومت کا ایک فلیگ شپ پروجیکٹ ہے، جو 86 کنال اراضی پر پھیلا ہوا ہے، جس میں آئی ٹی انڈسٹری کو ایک جگہ پر تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اس سے صوبے میں الیکٹرونکس، سافٹ ویئر ہاؤسز، موبائل فون انڈسٹری، ٹیکنالوجی انکیوبیٹرز اور کمپیوٹر انڈسٹری جیسی متعلقہ صنعتوں کو فائدہ ہوگا۔

پاکستان ڈیجیٹل سٹی ہری پور کا مقصد ملک اور بیرون ملک کے ماہرینِ تعلیم، تحقیق، صنعت اور منصوبہ سازوں کے درمیان تعاون اور اختراع کو فعال کرنے کے لیے جدید ترین سہولت کے طور پر کام کرنا ہے۔