Saturday, May 18, 2024

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بی آر ٹی اورنج لائن عبدالستار ایدھی کا افتتاح کر دیا

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بی آر ٹی اورنج لائن عبدالستار ایدھی کا افتتاح کر دیا
September 10, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی میں آج سے ایک اور جدید بس سروس کا آغاز ہو گیا۔ وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بی آر ٹی اورنج لائن عبدالستار ایدھی کا افتتاح کر دیا۔

عبدالستار ایدھی اورنج لائن بس منصوبہ شروع ہو گیا۔ وزیراطلاعات سندھ وٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے منصوبے کا افتتاح کیا۔ ابتدائی طور پر ٹریک پر بیس بسیں چلیں گی۔ اورنج لائن بس کے ٹریک کی لمبائی تین اعشاریہ آٹھ کلو میٹر ہے۔ ٹریک پر ایک بس ڈیپو اور چار بس اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ پہلا اسٹیشن ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن، دوسرا پونے پانچ چورنگی، تیسراعبداللہ چورنگی اور چوتھا جناح یونیورسٹی اسٹیشن پر بنایا گیا ہے۔

شرجیل میمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔ منصوبے کے ذریعے روزانہ ہزاروں شہری استفادہ کر سکیں گے۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ اورنج لائن کا کرایہ دس روپے سے بیس روپے تک ہو گا۔ معذور افراد کو سوار کرنے کے لئے بس میں ریمپ لگایا گیا ہے۔ تمام اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔