Friday, April 26, 2024

وزیراعلیٰ سندھ سے ترک قونصل جنرل مسٹر کیمل سانگو کی ملاقات، سیلابی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ سندھ سے ترک قونصل جنرل مسٹر کیمل سانگو کی ملاقات، سیلابی صورتحال پر تبادلہ خیال
September 18, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ترک قونصل جنرل مسٹر کیمل سانگو کی ملاقات ہوئی جس میں سیلابی صورتحال اور امدادی کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سندھ میں خیمے اور مچھر دانیوں کی ضرورت پر باب چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا سیلاب نے سندھ میں بڑی تباہی کی ،سیلاب متاثرین کے لئے امداد بھیجنے پر ترکیہ کے مشکور ہیں۔

 ترکش قونصل جنرل کیمل سانگو نے کہا ترکش حکومت سندھ کے عوام کے ساتھ ہے۔ ترکش حکومت امدادی کاموں میں مزید ہاتھ بٹائے گی۔