Tuesday, April 23, 2024

وزیراعلیٰ سندھ رات کو خواب دیکھتے ہیں صبح نوٹی فکیشن جاری کردیتے ہیں، مصطفیٰ کمال

وزیراعلیٰ سندھ رات کو خواب دیکھتے ہیں صبح نوٹی فکیشن جاری کردیتے ہیں، مصطفیٰ کمال
January 17, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے وزیراعلیٰ سندھ رات کو کوئی خواب دیکھتے ہیں تو صبح نوٹی فکیشن جاری کردیتے ہیں۔

سوموار کے روز دوران پریس کانفرنس مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سندھ کے شہری علاقے زرداری کے ہاں گروی رکھ دیئے گئے۔ سندھ میں آئین سے ماورا اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ زرداری چاہیں تو حکومت گرا سکتے ہیں، لیکن وہ پی پی ٹی آئی حکومت کو سہارا دے کر بیٹھے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ نیا بلدیاتی قانون عوام حقوق پر ڈاکہ ہے، لسانیت کی بنیاد پر ٹاؤنز بنائے گئے۔ پیپلز پارٹی سندھ کو ذاتی جاگیر سمجھتی ہے، اسے کوئی روکنے والا نہیں۔