Saturday, May 18, 2024

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا آفت زدہ مری کلیئر ہونے کا دعویٰ

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا آفت زدہ مری کلیئر ہونے کا دعویٰ
January 8, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ آفت زدہ مری کلیئر ہوگیا، تمام فیملیز کوریسٹ ہاؤسز اور ہوٹلوں میں پہنچا دیا گیا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ سیاحوں کی ادویات، خوراک سمیت ضروریات پوری کی جا رہی ہیں۔ کل رات تک مری میں33 ہزار745 گاڑیاں تھیں، اب تک 33 ہزار 373 گاڑیوں کا انخلا ہوچکا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ایکسپریس وے کلیئر ہے، پرانا جی ٹی روڈ پر ٹریفک سست روی سے رواں ہے، کلڈنہ سے باڑیاں تک برف اور درخت ہٹانے کا کام جاری ہے۔ راولپنڈی ڈویژن کی تمام انتظامیہ ریسکیو آپریشن میں موجود ہے۔