Tuesday, May 7, 2024

وزیراعلیٰ پرویزالہٰی نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کیلئے دو ماہ کی مہلت مانگ لی

وزیراعلیٰ پرویزالہٰی نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کیلئے دو ماہ کی مہلت مانگ لی
December 2, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پرویزالہٰی نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کیلئے دو ماہ کی مہلت مانگ لی۔

وزیراعلیٰ پرویزالہٰی نے عمران خان کو وجوہات سے آگاہ کردیا۔ بولے بہت سے منصوبے شروع کر رکھے ہیں، نئے اضلاع سے متعلق بھی قانونی کارروائی پوری کرنی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ حکومتیں ختم ہو گئیں تو آپ کا سارا پروٹوکول اور سکیورٹی بھی ختم ہو جائے گی۔ آپ سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کو وفاقی حکومت گرفتار کر سکتی ہے۔