Tuesday, April 23, 2024

وزیراعلیٰ پرویز الہٰی سے عثمان ڈار ودیگر کی ملاقات، فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے اڑھائی کروڑ کے چیک دئیے

وزیراعلیٰ پرویز الہٰی سے عثمان ڈار ودیگر کی ملاقات، فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے اڑھائی کروڑ کے چیک دئیے
September 17, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے عثمان ڈار اور دیگر نے ملاقات کی، وفد نے وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ کے لیے اڑھائی کروڑ روپے کے چیک دیئے۔ 

سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے سیالکوٹ کی سیاسی اور کاروباری شخصیات سرگرم ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب معروف سیاسی و کاروباری شخصیات عثمان ڈار، قیصر بریار، سلیم بریار، چودھری اخلاق، علی اسجد ملہی، خواجہ مسعود، سرفراز بھٹی، حسن خاور، ضیاء چودھری نے ملاقات کی۔ سیاسی و کاروباری شخصیات نے چودھری پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں اڑھائی کروڑ روپے کے چیک دیئے۔

سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ لمیٹڈ کی جانب سے 2 کروڑ روپے کا چیک دیا گیا۔ قیصر بریار نے وزیراعلیٰ فلڈر یلیف فنڈ میں 50 لاکھ روپے کا چیک دیا، چودھری پرویز الہٰی بولے سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں مخیر حضرات کا تعاون لائق تحسین ہے۔

وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کا کہنا تھا ریلیف فنڈ میں جمع ہونے والی پائی پائی متاثرین کی آبادکاری پر خرچ کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی لاہورمیں ایم این اے سردارمحمد خان لغاری سے ملے اور ان کے والد سردار مقصود لغاری کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔