Thursday, March 28, 2024

وزیراعلیٰ پرویز الہٰی سے رکن پنجاب اسمبلی احسن سلیم بریار کی ملاقات

وزیراعلیٰ پرویز الہٰی سے رکن پنجاب اسمبلی احسن سلیم بریار کی ملاقات
August 7, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے رکن پنجاب اسمبلی احسن سلیم بریار نے ملاقات کی۔ 

پی ٹی آئی کے رہنماء سلیم بریار اور صوبائی وزیر راجہ بشارت بھی ملاقات میں موجود تھے۔

اس موقع پر چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے۔ پاکستان میں صرف دیانتداری کی ہی سیاست چلے گی۔ کہا کہ عوام نے ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم کی منفی سیاست کو دفن کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ سیاست میں عزت و احترام کے قائل ہیں، آپ سب میری ٹیم ہیں، مل کر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔ جلد سیالکوٹ کا دورہ کروں گا۔