Thursday, April 18, 2024

وزیراعلیٰ پرویز الہٰی سے اووسیز پاکستانیوں کی ملاقات، فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے چیک پیش کیے

وزیراعلیٰ پرویز الہٰی سے اووسیز پاکستانیوں کی ملاقات، فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے چیک پیش کیے
October 3, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہی سے اووسیزپاکستانیوں نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ پنجاب فلڈ ریلیف کیمپ میں امدادی چیک پیش کیے، وزیراعلیٰ بولے افسوس کی بات ہے کہ وفاقی حکومت نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کی کوئی مدد نہیں کی۔

اووسیزپاکستانیوں نے لاہور میں چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات کی، پی ٹی آئی ٹیکساس کے صدر راشد بخاری نے اس موقع پر وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں 30 لاکھ روپے کا چیک دیا۔

کینیڈا سے آنے والے اوورسیز پاکستانی شاہد بٹ نے ٹیلی تھون کے دوران اعلان کردہ رقم کا چیک وزیر اعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں دیا۔

چودھری پرویزالہی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے، پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع ہونے والی رقم سے سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام جاری ہے۔