Sunday, May 19, 2024

پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں، پرویز الہٰی

پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں، پرویز الہٰی
December 4, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) – وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں۔ بیرون ملک سے آنے والے آئی ٹی ایکسپرٹ کا پنجاب میں خیر مقدم کریں گے۔

ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں چودھری پرویز الہٰی سے انگلینڈ سے آ نے والے پاکستانی نژاد وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے معاملات، پنجاب میں پولو کھیل کے فروغ اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا کہ گو پنجا ب ایپ کے ذریعے عوام گھر بیٹھے 30 سرکاری سروسز حاصل کرسکتے ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی دور حاضر میں تیز ترین ترقی کا پائیدار راستہ ہے، پنجاب میں ینگ پولو پلیئرز کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں، وفد میں پاکستانی پولوٹیم کے سابق کوچ عمر منہاس، حسیب منہاس، انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکسپرٹ فاطمہ مظہراور فراست علی چٹھہ شامل تھے۔