Thursday, March 28, 2024

وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کی پنجاب میں انتظامی بنیادوں پر 5 نئے ضلع بنانے کی منظوری

وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کی پنجاب میں انتظامی بنیادوں پر 5 نئے ضلع بنانے کی منظوری
October 14, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہی نے پنجاب میں انتظامی بنیادوں پر 5 نئے ضلع بنانے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے جس دن 186 ارکان پورے کرلیے دیکھ لیں گے، پی کے ایل آئی لاہور میں بون میرو ٹرانسپلانٹ یونٹ کے افتتاح کے بعد نیوزکانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں میدان لگا تو دیکھ لیں گے۔

چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ جواسلام آباد میں رہتے ہیں انہیں کچھ نہ کچھ رسک تو لینا پڑے گا، پنجاب میں اپوزیشن اپنے نمبر تو پورے کرلے پھر تبدیلی کی بات کرے۔ راناثنا اللہ پنجاب میں آکر تو دکھائے، لانگ مارچ کے بارے میں کہا کہ ق لیگ پی ٹی آئی کے ساتھ ہوگی۔ شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے لیے پنجاب کو ایک پیسہ بھی نہیں دیا۔

وزیراعلیٰ نے ایک اجلاس میں تونسہ شریف، مری، وزیرآباد، تلہ گنگ اور کوٹ ادوکو نئے ضلع بنانے کی منظوری دے دی۔ اس موقع پر تونسہ شریف، مری، وزیرآباد، تلہ گنگ اور کوٹ ادو کے ارکان اسمبلی نے وزیراعلی کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے پنجاب میں ریسکیو 1122 سروس کے 18 برس مکمل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔