Saturday, April 27, 2024

وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کی حضوری باغ میں پنجاب حکومت کی یومِ آزادی کی مرکزی تقریب میں شرکت

وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کی حضوری باغ میں پنجاب حکومت کی یومِ آزادی کی مرکزی تقریب میں شرکت
August 14, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ملک بھر میں 75 واں یوم آزادی ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے۔ حضوری باغ میں پنجاب حکومت کی یوم آزادی کے حوالے سے مرکزی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے مزار اقبال ؒ پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ چودھری پرویز الہٰی نے مہمانوں کی کتاب پر اپنے تاثرات بھی درج کیے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا آج یہ وطن نہ ہوتا تو ہماری کوئی شناخت نہ ہوتی، مسلمانوں کے ساتھ اقلیتوں نے بھی حصول وطن کیلئے قربانیاں دیں۔

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، عمر سرفراز چیمہ، آئی جی پنجاب، چیف سیکرٹری اور غیر ملکی سفارتکاروں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

یوم آزادی کے حوالے سے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے گورنرہاؤس میں پرچم کشائی کی، گورنر پنجاب نے 75 ویں سالگرہ پر کیک کاٹا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

مشیرِاطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے یومِ آزادی کے حوالے سے پیغام میں کہا آج کے دن جشن آزادی منانے کے ساتھ ساتھ ہم اپنے شہداء کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔