Tuesday, April 23, 2024

وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کا ریسکیو 1122 کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کا ریسکیو 1122 کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ
August 1, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے ریسکیو 1122 کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، ریسکیو 1122 کا دائر کار صوبے کی مزید 86 تحصیلوں تک بڑھایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کا احسن اقدام !، وزرات اعلیٰ کا منصب سنبھالتے ہی عوامی خدمات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے رواں برس پنجاب بھر کی تمام تحصیلوں میں ریسکیو 1122  سروس کو توسیع دینے کی منظوری دیدی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کہتے ہیں ریسکیو 1122 قابل قدر اور باعث فخر ادارہ ہے۔ پنجاب میں اس مایہ ناز ادارے کی بنیاد ہم نے رکھی، آج یہ ادارہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر اپنی پہچان رکھتا ہے۔ اب اس کی سروس کا دائر کار صوبے کی مزید 86 تحصیلوں تک بڑھایا جائے گا۔ موٹر بائیک ریسکیو سروس کا دائرہ کار بھی پنجاب کے مزید 27 اضلاع تک بڑھا یاجائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا ریسکیورز کا کام صرف ڈیوٹی نہیں بلکہ یہ انسانیت کی خدمت کے مترادف ہے۔