Friday, April 19, 2024

وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کا گجرات میں انجنیئرنگ یونیورسٹی بنانیکا اعلان

وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کا گجرات میں انجنیئرنگ یونیورسٹی بنانیکا اعلان
August 19, 2022 ویب ڈیسک

گجرات (92 نیوز) - وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا گجرات پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، وزیراعلیٰ نے آبائی ضلع میں انجنیئرنگ یونیورسٹی بنانے کا اعلان کردیا۔

وزارتِ اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد چودھری پرویزالہٰی پہلی بار اپنے آبائی شہر گجرات پہنچے، بینڈ باجوں کے ساتھ ان کا بھرپور استقبال کیا گیا، کارکنوں نے جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، نوجوانوں اور پارٹی ورکرز نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔

ظہور پیلس میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے گجرات کو ڈویژن بنانے کا باقاعدہ اعلان کیا، انہوں نے جلالپور جٹاں اور کنجاہ کو تحصیل بنانے کا اعلان بھی کیا۔

وزیراعلیٰ نے وزیر آباد کارڈیالوجی اسپتال کو 500 بیڈزکا اسپتال بنانے اور عزیز بھٹی شہید گجرات اسپتال میں 500 بیڈز اضافے کا اعلان بھی کیا، انہوں نے گجرات میں انجینئرنگ یونیورسٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گجرات کو علی گڑھ بنادیں گے۔

چودھری پرویزالہٰی نے ضلع حافظ آباد تک ڈبل کیرج وے روڈ، گجرات میں کینسر اسپتال بنانے، جلالپور جٹاں میں نئے اسپتال اور کنجاہ اسپتال کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا شہباز شریف کی طرح خالی لیپ ٹاپ تقسیم کرنے سے تبدیلی نہیں آجاتی۔ کہا کہ شہبازشریف نے سرکاری ایمرجنسی میں جن ادویات کو بند کردیا تھا انہیں مفت کردیا گیا ہے۔