Saturday, April 27, 2024

وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار روپے فی من مقرر کردی

وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار روپے فی من مقرر کردی
September 13, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) – وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے گندم کی امدادی قیمت تین ہزار روپے فی من مقرر کردی۔

حکومت نے گندم کی فراہمی میں صوبے کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کردیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی گندم فراہمی کے معاملے پر وفاقی حکومت کے رویے پر برہم ہوگئے، پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو احتجاجی مراسلہ بھیجے گی۔

وزیراعلیٰ نے گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کی بھی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ کی سربراہی میں پنجاب حکومت کا کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے گندم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے احسن اقدام اُٹھاتے ہوئے محکمہ صحت میں ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم کردی۔

وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کے اس اقدام سے سٹاف کمی کو پورا کرنے کے لیے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر اسٹاف کو قواعد وضوابط کے تحت ایڈہاک ملازمتوں پر بھرتی کیا جاسکے گا جس کا اطلاق محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پر ہوگا۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے ارسال کردہ سمری کی منظوری دے دی۔