Saturday, May 4, 2024

وزیراعلیٰ پرویز الہٰی عدالت جانے کے بجائے اسمبلی میں اکثریت ثابت کریں، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ پرویز الہٰی عدالت جانے کے بجائے اسمبلی میں اکثریت ثابت کریں، مراد علی شاہ
December 23, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی عدالت جانے کے بجائے اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کریں۔ لگتا ہے کہ پرویز الہٰی کو اکثریتی اراکین کی حمایت حاصل نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعلیٰ پنجاب کومشورہ دے دیا۔ مراد علی شاہ نےپرویز الہی کو کہا کہ عدالت کا رخ کرکے پیسے ضائع نہ کریں۔ آپ کے ایک سو چھیاسی ارکان پورے ہیں تو پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے لیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صورتحال سے لگتا نہیں کہ پرویز الہٰی کے پاس نمبر آف گیم پوری ہے۔ اسی لئےاعتماد کاووٹ نہیں لے رہے۔ اور یہ کہنا کہ چلتے اجلاس میں گورنر اعتماد کو ووٹ لینے کو نہیں کہہ سکتا انتہائی مضحکہ خیز بات ہے۔

اس سے پہلے وزیراعلی سندھ نے ریسکیوون ون ٹو ٹو کے ہیڈ آفس کا افتتاح کیا۔ کہا کہ اس سروس سے شہریوں کو بھرپور فائدہ حاصل ہوگا۔