Thursday, April 18, 2024

وزیراعلی پنجاب سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات، سرمایہ کاری کے امور پر تبادلہ خیال

وزیراعلی پنجاب سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات، سرمایہ کاری کے امور پر تبادلہ خیال
September 29, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلی پنجاب پرویزالہی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم کی ملاقات ہوئی۔

 ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور سرمایہ کاری کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیروزپور روڈ لاہور پر مبارک سنٹر پراجیکٹ پر جلد کام شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب نے سیلاب متاثرین کیلئے امداد پر یواے ای کے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

ادھر وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی نے پنجاب بھر میں موٹربائیک ریسکیو سروس کی توسیع کر دی۔

لاہور کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں پنجاب بھر میں موٹربائیک ریسکیو سروس کی توسیع کے موقع پرخطاب میں چودھری پرویزالہی نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کو عمر قید ہونی ہے۔

چودھری پرویزالہی نے کہا کہ موٹر بائیک ایمبولینس منصوبے ہر ضلع میں پچاس بائیکس دے رہے ہیں۔ موٹر بائیک کا ریسپانس ٹائم چار سے پانچ منٹ ہو گا۔