Saturday, April 27, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب سے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں، عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

وزیراعلیٰ پنجاب سے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں، عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار
March 22, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں ہوئیں۔ اراکین نے عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

صوبائی وزیر اسد کھوکھر، غضنفر عباس چھینہ، سردار شہاب الدین، حنیف پتافی، غزین عباسی، نذیر احمد خان اور سید افتخار گیلانی نے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا اپوزیشن نے اپنے غیر جمہوری طرز عمل کو بے نقاب کر دیا ہے۔ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ انتشار کون پھیلا رہا ہے اور بے لوث خدمت کون کر رہا ہے۔ عاقبت نااندیش عناصر صرف سیاست برائے اقتدار کیلئے ملک و قوم کی تقدیر کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔ موجودہ حالات میں ملک کسی بھی انارکی یا افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ملک کو استحکام کی ضرورت ہے انتشار کی نہیں۔ کسی کو ملک کے تابناک مستقبل سے نہیں کھیلنے دیں گے۔