Tuesday, April 16, 2024

وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کو ایک سو ستاسی ارکان کی حمایت حاصل ہے، فواد چودھری

وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کو ایک سو ستاسی ارکان کی حمایت حاصل ہے، فواد چودھری
December 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کہتے ہیں کہ وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کو ایک سو ستاسی ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

اپنے ٹوئیٹر پیغام میں اُن کا کہنا تھا کہ ق لیگ کے دس ارکان نے چوہدری پرویز الہی پر اعتماد کا اظہار کردیا، تحریک انصاف کے ایک سو ستتر ارکان کل پرویز الہی کی وزارت اعلی کی حمایت میں اکٹھے ہوں گے،۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کسی بھی غیرآئینی اقدام سے باز رہیں، اسپیکر کی رولنگ کے بعد آج پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ نہیں ہو سکتی، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں ایک ساتھ تحلیل کی جائیں گی۔