Saturday, July 27, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب نے کل اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو وزیراعلیٰ آفس سیز ہوسکتا ہے، رانا ثناء

وزیراعلیٰ پنجاب نے کل اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو وزیراعلیٰ آفس سیز ہوسکتا ہے، رانا ثناء
December 20, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کل اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو وزیراعلیٰ آفس سیز ہوسکتا ہے۔

منگل کے روز میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا مؤقف غلط اور رولز و آئین کے خلاف ہے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ گورنر اسمبلی کا اجلاس بلاسکتے ہیں، اجلاس نہ بھی ہوا تو بھی اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔ مزید کہا کہ تمام اتحادی جماعتوں رابطے میں ہیں۔