Monday, May 6, 2024

وزیراعلی پنجاب نے اعتماد کا ووٹ کیسے لے لیا، نوازشریف اور مریم نواز صوبائی قیادت پر شدید برہم

وزیراعلی پنجاب نے اعتماد کا ووٹ کیسے لے لیا، نوازشریف اور مریم نواز صوبائی قیادت پر شدید برہم
January 12, 2023 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہٰی کےاعتماد کاووٹ لینے میں کامیابی پرمسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور مریم نواز نے صوبائی قیادت پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

نوازشریف نے معاملے پرفوری رپورٹ طلب کرلی ہے

ذرائع کے مطابق نوازشریف کو بتایا گیا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے سات ارکان رابطے میں ہیں، سات ارکان کو کیوں منیج نہیں کیاگیا ؟ نوازشریف کا صوبائی قیادت سے سوال پوچھ لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ چیف آٓرگنائزر مریم نواز کو بھجوادی گئی۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی نے رات گئے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا، پنجاب اسمبلی کے186ارکان نے ان پر اعتماد کااظہارکیا۔