Friday, April 19, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 25 مئی واقعات کی تحقیقات کے لئے ون مین ٹربیونل قائم

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 25 مئی واقعات کی تحقیقات کے لئے ون مین ٹربیونل قائم
September 28, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ہدایت پر 25 مئی واقعات کی تحقیقات کے لئے ون مین ٹربیونل قائم کر دیا گیا۔

پنجاب حکومت نے پنجاب ٹریبونلز آف انکوائری آرڈیننس 1969 کی شق 3 کے تحت ٹریبونل قائم کیا۔ جسٹس ریٹائرڈ شبر رضا رضوی کو 25 مئی کے واقعات کی انکوائری کے لئے ون مین ٹریبونل مقرر کیا گیا۔ ون مین ٹریبونل 25مئی کو ہونے والے واقعات کے حقائق اور وجوہات کا تعین کرے گا۔ ٹریبونل واقعات سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات کاجائزہ لے کر ذمہ داری کا تعین کرے گا۔

ون مین ٹریبونل مستقبل میں ایسے واقعات کے سدباب کے لئے سفارشات پیش کرے گا۔ کوئی بھی شہری 25 مئی کو پیش آنے والے واقعات کے بارے ون مین ٹریبونل کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرا سکتا ہے۔

مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز کا کہنا ہے کہ 25 مئی کو فاشزم کی انتہا کرنے والے کردار جلد گرفت میں آئیں گے۔ پنجاب حکومت کسی کو انتقام کا نشانہ نہیں بنا رہی ۔ ۔سب امور قانون اور انصاف کے دائرے میں رہ کر انجام دیے جا رہے ہیں۔