Tuesday, April 23, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 24 رکنی ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزارتی کمیٹی تشکیل

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 24 رکنی ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزارتی کمیٹی تشکیل
August 23, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کی ہدایت پر 24 رکنی ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزارتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کو بڑا ریلیف دیدیا، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 24 رکنی ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزارتی کمیٹی تشکیل دی گئی۔

کمیٹی کسی بھی ناگہانی آفت کے حوالے سے پیشگی پلان مرتب کرے گی اور احتیاطی اقدامات بھی تجویز کرے گی۔ کمیٹی پیشگی وارننگ، ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے اقدامات کرے گی اور متاثرین کو مالی امداد دینے کے لئے قوانین ودیگر اُمور کا جائزہ بھی لے گی۔

چودھری پرویزالہٰی کا کہنا ہے پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے بروقت اقدامات کیے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں آبیانہ اور مالیہ معاف کر دیا ہے۔