Wednesday, May 1, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کی فنانشل مینجمنٹ ایکٹ سے متعلقہ امور جلد طے کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب کی فنانشل مینجمنٹ ایکٹ سے متعلقہ امور جلد طے کرنے کی ہدایت
November 2, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے فنانشل مینجمنٹ ایکٹ سے متعلقہ امور جلد طے کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فنانشل مینجمنٹ ایکٹ کا جائزہ لیا گیا۔ چودھری پرویز الہی نے اس سے متعلقہ امور جلد طے کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا سرکاری اخراجات کے شفاف استعمال اور گڈ گورننس کیلئے فنانشل مینجمنٹ انتہائی ضروری ہے۔ اس سے محکموں کے مالی امور کو مزید شفاف بنایا جائے گا۔ اخراجات اور وصولیوں میں توازن سے معاشی امور میں بہتری آئے گی۔ فنانشل مینجمنٹ کے ذریعے سرکاری محکموں کی مالی پرفارمنس کی بھرپور مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ہر تین ماہ بعد  فنانشل مینجمنٹ اور مالی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ مالی بے ضابطگی پر سرکاری محکموں کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا محکموں کے مالیاتی امور کو بہتر بنانے کیلئے ضروری اصلاحات کی جائیں گی۔ سیکرٹری خزانہ نے فنانشل مینجمنٹ ایکٹ کے اہم خد و خال کے بارے میں بریفنگ دی ۔ اجلاس میں صوبائی  وزیر خزانہ محسن لغاری، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکرٹری خزانہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔