Monday, May 6, 2024

وزیراعلی پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے پر پی ٹی آئی کا منحرف ارکان کے نااہلی کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

وزیراعلی پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے پر پی ٹی آئی کا منحرف ارکان کے نااہلی کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
January 12, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہٰی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے پر پی ٹی آئی نےمنحرف ارکان کی نااہلی کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مومنہ وحید، خرم لغاری اور فیصل چیمہ کیخلاف ریفرنس اسپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس دائر کیا جائے گا، تینوں ارکان پارٹی پالیسی کے برعکس ایوان سے غیر حاضر رہے۔

پی ٹی آئی کی طرف سے دوست مزاری اور چودھری مسعود کیخلاف ریفرنس پہلے ہی الیکشن کمیشن کو بھیجا جا چکا ہے۔