Saturday, May 4, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے مقدمے کا فیصلہ میرٹ پر ہوا، چیف جسٹس عمرعطا بندیال

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے مقدمے کا فیصلہ میرٹ پر ہوا، چیف جسٹس عمرعطا بندیال
September 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال کہتے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے مقدمے کا فیصلہ میرٹ پر ہوا۔

سوموار کے روز نئے عدالتی سال کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب مقدمے میں وفاق نے فل کورٹ بنانے کی استدعا کی جو قانون کے مطابق نہیں تھی، مقدمے میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کردار بھی جانبدارانہ رہا۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا زیرِالتوا مقدمات کی تعداد کم ہوکر 50 ہزار 265 تک پہنچ گئی ہے۔ جون سے ستمبر تک 6 ہزار 458 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا، زیرِالتوا مقدمات کی تعداد میں کمی نے گزشتہ 10 سالہ اضافے کے رجحان کو ختم کیا۔

چیف جسٹس نے مزید کہا معزز جج صاحبان نے اپنی چھٹیوں کو قربان کیا، ججز کی تقرریوں کے سلسلے میں بار کی معاونت درکار ہے، آبادی میں اضافے سے متعلق کیس کو جلد سنا جائے گا۔