Saturday, April 20, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کا یومِ آزادی پر یونیورسٹی تک کے طلبہ کو مفت کتابیں دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا یومِ آزادی پر یونیورسٹی تک کے طلبہ کو مفت کتابیں دینے کا اعلان
August 14, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے یوم آزادی پر طلبہ کے لئے بڑے پیکیج کا اعلان کردیا، یونیورسٹی تک کے طلبہ کو کتابیں مفت ملیں گی۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے مزارِاقبال پر پرچم کشائی کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا بلائنڈ طلبہ کیلئے جو ادارے بنائے تھے، اس کو توسیع دیں گے۔ آنے والے دنوں میں ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی، معیشت ترقی کرے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں دفاع مزید مضبوط ہوگا، آج یہ وطن نہ ہوتا تو ہماری کوئی شناخت نہ ہوتی۔ کہا کہ مسلمانوں کے ساتھ اقلیتوں نے بھی حصول وطن کیلئے قربانیاں دیں۔