Friday, May 17, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کا وہاڑی میں یونیورسٹی اور میلسی میں اسٹیڈیم بنانے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا وہاڑی میں یونیورسٹی اور میلسی میں اسٹیڈیم بنانے کا اعلان
March 6, 2022 ویب ڈیسک

میلسی (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وہاڑی میں یونیورسٹی اور میلسی میں اسٹیڈیم بنانے کا اعلان کردیا۔

اتوار کے روز میلسی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صرف دعوے نہیں کیے، کرکے دکھایا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنایا، بجٹ مختص کیا، جنوبی پنجاب کیلئے ملازمتوں کا تینتیس فیصد کوٹہ بھی رکھا،

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ مئی میں ملتان وہاڑی روڈ کا افتتاح کیا جائے گا، بورے والا بائی پاس بنائیں گے۔