Friday, April 26, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈیرہ غازی خان، تونسہ میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی آپریشن تیز کرنیکا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈیرہ غازی خان، تونسہ میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی آپریشن تیز کرنیکا حکم
August 15, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے ڈیرہ غازی خان، تونسہ اور راجن پور میں سیلاب متاثرین کیلئے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن تیز کرنے کا حکم دیدیا۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کہتے ہیں پی ڈی ایم اے، ریسکیو اور انتظامیہ تمام امدادی سرگرمیوں میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ کہا کہ آفت میں گھرے افراد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی رات گئے تک ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی خود نگرانی کرتے رہے۔

ادھر وزیراعلیٰ پرویز الہٰی سے سینیٹر اعجاز چودھری نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی ترقی و خوشحالی کا حقیقی دور شروع ہو چکا ہے۔ عمران خان کے ساتھ مل کر ملک وقوم کی خدمت کریں گے۔ مزید بولے کہ ریسکیو 1122 کی طرح عوام کی فلاح و بہبود کے لئے حقیقی ویژنری منصوبے لائیں گے۔