Saturday, April 27, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب دباؤ لے جاتے ہیں، ہم جب کہیں گے پرویز الہٰی اسمبلی تحلیل کر دینگے، عمران خان

وزیراعلیٰ پنجاب دباؤ لے جاتے ہیں، ہم جب کہیں گے پرویز الہٰی اسمبلی تحلیل کر دینگے، عمران خان
December 19, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب دباؤ لے جاتے ہیں، ہم جب کہیں گے پرویز الہٰی اسمبلی تحلیل کر دیں گے۔ 

جنرل باجوہ کیخلاف بیان پر ناراضی کے باوجود عمران خان کو پرویزالہٰی پر اعتماد ہے، کہتے ہیں ہم جب کہیں گے پرویزالہٰی اسمبلی کی تحلیل کی سمری بھیج دیں گے۔

زمان پارک میں سرگودھا، خوشاب اور جھنگ کے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ پرویزالہٰی دباؤ لے جاتے ہیں، لیکن وہ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ مونس الہٰی نے بھی ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، اب جمعہ کو دما دم مست قلندر ہو گا۔

شاہ محمود قریشی، فواد چودھری، حماد اظہر، اور دیگر رہنماء بھی عمران خان خان سے ملنے زمان پارک پہنچے، اس موقع پر اسمبلیوں کی تحلیل اور انتخابی مہم پر گفتگو کی گئی۔