Friday, March 29, 2024

وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے سر گنگا رام کی سماجی شعبے میں خدمات کو سراہا

وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے سر گنگا رام کی سماجی شعبے میں خدمات کو سراہا
November 23, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلی پنجاب سے سر گنگا رام کی پڑپوتی کیشا رام ہنسڈالے کی ملاقات ہوئی۔ پرویز الہٰی نے سر گنگا رام کی سماجی شعبے میں گراں قدر خدمات کو سراہا۔

وزیراعلی پنجاب نے اندرون لاہور ٹیکسالی گیٹ میں سر گنگارام کی رہائش گاہ کی بحالی کا اعلان کر دیا۔ چودھری پرویز الہٰی سے سر گنگا رام کی پڑپوتی کیشا رام ہنسڈالے نے ملاقات کی۔ کیشا رام ہنسڈالے کے شوہر جیکب کرتاؤ نسڈالے بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعلی نے سر گنگا رام کی سماجی شعبے میں گراں قدر خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سر گنگارام کی رہائش گاہ کی تزئین و آرائش کی جائے گی، اسے میوزیم بنائیں گے۔

چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ گنگا رام نے انسانیت کی خدمت کیلئے اپنی زندگی وقف کی۔ میں نے اپنے سابق دور میں گنگارام اسپتال میں 200 بستروں پر مشتمل نیا ایمرجنسی بلاک بنایا۔ اب اس اسپتال میں مدر اینڈ چائلڈ بلاک کے پہلے فیز کا افتتاح کر دیا ہے۔

سر گنگارام کی پڑپوتی کیشا رام ہنسڈالے نے کہا کہ گنگارام اسپتال میں مریضوں کو مفت ادویات بھی مل رہی ہیں اور بہترین علاج بھی۔ اسپتال میں مدر اینڈ چائلڈ بلاک کو دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔