Thursday, March 28, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے پنجاب ایپ لانچ کردی

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے پنجاب ایپ لانچ کردی
October 15, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے پنجاب ایپ لانچ کردی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں بولے پنجاب میں پہلے آئی ٹی کا محکمہ ہی نہیں تھا، انہوں نے آئی ٹی ٹاور کی بنیاد رکھی مگر شہباز شریف نے اس پر کام روک دیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے پنجاب ایپ لانچ کردی، مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ڈاکٹر ارسلان خالد بھی موجود تھے۔

لاہور میں ایپ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ انہوں نے پنجاب میں آئی ٹی کے محکمے کی بنیاد 2006 میں رکھی۔ انہوں نے کہا کہ ایپ سے گھر بیٹھے سہولت حاصل ہوگی، رشوت ختم ہوگی۔

دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ زرعی ترقی میں دیہی خواتین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے، زرعی شعبے میں ترقی دیہی خواتین زرعی پیداوار میں اضافے اور فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنانے میں ہراول دستے کا کردار ادا کرتی ہیں۔