Friday, March 29, 2024

چودھری پرویزالہٰی جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئے

چودھری پرویزالہٰی جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئے
December 18, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہٰی جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئے۔

وزیر اعلی پنجاب نے عمران خان کی جانب سے جنرل باجوہ پر لگائے گئے الزامات کی تردید کر دی۔ چودھری پرویز الہی سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے۔ انہوں نے کہا جب خان صاحب جنرل باجوہ کے خلاف بات کررہے تھے، تو انہیں بہت برا لگ رہا تھا۔ سمجھتا ہوں کہ جنرل باجوہ کے عمران خان پر بہت احسانات ہے، احسان فراموشی نہ کی جائے۔

چودھری پرویز الہی نے واضح کیا اگر اب جنرل باجوہ کے خلاف بات کی گئی تو سب سے پہلے وہ بولیں گے اور ساری پارٹی بولے گی۔ جنرل فیض نے بہت زیادتیاں کیں وہ ان کے خلاف تھے، انہوں نے اندر بند کرنے کی بھی کوشش کی۔

وزیر اعلی نے کہا انہوں نے جنرل باجوہ کو فیض کے بارے میں بتایا تو جنرل فیض کا کہنا تھا کہ انہیں عمران خان کا حکم ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف تو مونس الہی کو ساتھ نہیں بٹھاتے تھے، اس کے باوجود ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ جب عمران خان نے کہا کہ اسمبلی توڑ دو تو ہم نے فوراً حامی بھر لی۔ ہم پی ٹی آئی اور ان کے مخالف نہیں ساتھی ہیں لیکن اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کر سکتے۔