Friday, April 19, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
August 2, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا، طیارے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے متعلق بریفنگ لی، متاثرین سے ملاقاتیں کریں گے، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔

چودھری پرویز الہٰی کو متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں کے بارے میں بتایا گیا، انہیں متاثرہ علاقوں میں قائم امدادی کیمپس اورمیڈیکل کیمپس اوران میں کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے متاثرین سیلاب کی مدد کیلئے ضروری ہدایات دیں۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی متاثرہ افراد سے ملاقات کریں گے اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔