Friday, May 3, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے نوابزادہ منصورعلی خان کی ملاقات، فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے چیک دیا

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے نوابزادہ منصورعلی خان کی ملاقات، فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے چیک دیا
August 27, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے صوبائی وزیر مال نوابزادہ منصور علی خان کی ملاقات ہوئی۔ نوابزادہ منصور علی خان نے چودھری پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے چیک دیا۔

وزیر اعلیٰ نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے مالی امداد کے چیک پر نوابزادہ منصور علی خان کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے سیلاب متاثرین کی مدد کے جذبے کو سراہا ، کہا متاثرین سیلاب کی مدد کے لئے آگے آنا عبادت سے کم نہیں۔ مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ یقین ہے قوم متاثرین کی بحالی اور آباد کاری کے کارخیر میں بھرپور حصہ ڈالے گی۔ حکومت پنجاب متاثرین کی مدد کے لئے تمام ممکنہ وسائل مہیا کر رہی ہے۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا پنجاب حکومت کی سیاسی و انتظامی ٹیم ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کی نگرانی کے لیے فیلڈ میں موجود ہے۔ جنوبی پنجاب میں غیر معمولی بارشوں و سیلاب سے غیر معمولی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ تباہ کاریوں کوالفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ یہ وقت اختلافات بھلا کر مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مدد کرنے کا ہے۔ اصل سیاست اس وقت دکھی انسانیت کی خدمت ہی ہے۔