Saturday, May 18, 2024

قائداعظم کی 74 ویں برسی، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی مزارِقائد پر حاضری

قائداعظم کی 74 ویں برسی، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی مزارِقائد پر حاضری
September 11, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - بابائے قوم قائد اعظم کی 74 ویں برسی قائم مقام گورنرو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزارِقائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادرچڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ مسلح افواج کے نمائندگان نے بھی مزار قائد پر حاضری دی۔

بابائے قوم قائد اعظم کی 74 ویں برسی پر قائم مقام گورنر ووزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے مزارِقائد پہنچے۔ دونوں اہم شخصیات نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ تینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے بھی مزارِقائد پر حاضری دی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قوم کو متحد ہونے کا درس دیا۔ کہا قائداعظم کے اس ملک کو ہم سب نے سنبھالنا اور سنوارنا ہے۔ پورا ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں۔

قائم مقام گورنر سندھ سراج درانی نے مخیرحضرات سے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل کی۔ بولے سیلاب نے عوام کو مشکل میں ڈال دیا ہے، ہم سب کو متاثرین کی مدد کرنی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ میں نئے ڈیمز کا امکان مستردکردیا،کہا کہ صوبے میں نئے ڈیمز بنانے کیلئےجگہ ہی نہیں ہے۔