Sunday, May 5, 2024

وزیراعلیٰ کی اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالوں گا، گورنر بلیغ الرحمٰن

وزیراعلیٰ کی اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالوں گا، گورنر بلیغ الرحمٰن
December 17, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کی اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالوں گا۔

ہفتہ کو گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے سی پی این ای کے وفد نے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس اسمبلی تحلیل کرنے کا آئینی اختیار ہے۔

گورنر بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ چودھری پرویز الہٰی نے اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس دی تو فوری عمل کریں گے۔ کبھی سیاسی وابستگی کی بنیاد پر پنجاب حکومت کیلئے کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی۔ پرویز الہی کے ساتھ ہمیشہ سے ورکنگ ریلیشن شپ موجود ہے۔