Saturday, September 21, 2024

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے وفاق سے اپنے حصے کے واجبات مانگ لئے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے وفاق سے اپنے حصے کے واجبات مانگ لئے
December 12, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے وفاق سے اپنے حصے کے واجبات مانگ لئے۔

وزیراعلیٰ کےپی محمود خان کہتے ہیں وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کو دیوار سے لگا رہی ہے، ہمارے پاس تنخواہوں کی ادائیگی کے بھی پیسے نہیں، ایکس فاٹا کے فنڈز ملے نہ سیلاب فنڈ کا ایک پیسہ تک دیا گیا۔

اُنہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت مالی مسائل پر ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات کرلے، حق نہ ملا تو پورے صوبے کے عوام کے ساتھ قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے۔

وزيراعلىٰ گلگت بلتستان خالد خورشيد نے بتایا کہ گلگت بلتستان کا بجٹ 40 ارب سے 25 ارب کردیا ہے۔ تاریخ میں ایسی دشمنی اس خطے کیساتھ کبھی نہیں ہوئی۔ جو بھی حکومت آئی، گلگت بلتستان سے سیاسی دشمنی نہیں کی گئی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ بلاک ایلوکیشن 18 ارب تھا، ڈویلپمنٹ کا بجٹ کاٹا، 2 ارب سے کیسے صوبہ چلائیں؟ سکردو میں 21 سے 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہے۔ بجلی اور گندم کہاں سے پوری کریں؟