Friday, April 26, 2024

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف کی دانیال عزیز کی عیادت کیلئے سروسز اسپتال آمد

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف کی دانیال عزیز کی عیادت کیلئے سروسز اسپتال آمد
June 17, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نون لیگی رہنماء دانیال عزیز کی عیادت کیلئے سروسز اسپتال پہنچے۔ 

حادثے میں زخمی ہونے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء کے دانیال عزیز سروسز اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز دانیال عزیز کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے۔ حمزہ شہباز نے دانیال عزیز کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی آمد کے موقع پر پروٹوکول کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کے مختلف وارڈز میں داخلہ پر پابندی لگادی گئی۔ اسپتال کا سکیورٹی اسٹاف مریضوں اور ان کے لواحقین کو دھکے دیتا رہا۔

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ڈاکٹر زنے دانیال عزیز کی جان بچانے کے لئے بے حد محنت کی۔ دانیال عزیز کی سرجریز کے لیے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔

اس سے پہلے دانیال عزیز کے سٹی اسکین سمیت دیگر ٹیسٹ کیے گئے، ایکسرے رپورٹ کے مطابق دائیں بازو کے اوپر والے حصے کی 3 ہڈیاں فریکچر ہیں۔ پسلیوں میں فریکچرسے پھیپڑے بھی متاثر ہوئے ہیں۔