Wednesday, September 18, 2024

وزیراعلی چودھری پرویزالہی کی ڈجکوٹ کو تحصیل کا درجہ دینے کا جائزہ لینے کی یقین دہانی

وزیراعلی چودھری پرویزالہی کی ڈجکوٹ کو تحصیل کا درجہ دینے کا جائزہ لینے کی یقین دہانی
November 16, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی نے ڈجکوٹ کو تحصیل کا درجہ دینے کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی۔

فیصل آباد کے ارکان صوبائی اسمبلی ملک عمر فاروق اور میاں وارث عزیز نے وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کی۔ ارکان اسمبلی نے اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس سے آگاہ کیا۔ ملک عمر فاروق نے ڈجکوٹ کو تحصیل کا درجہ دینے کی درخواست کی۔

چودھری پرویزالہی نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے صوبے میں نئے اضلاع اور تحصیلیں بنائی ہیں۔ نئے اضلاع اور تحصیلیں بننے سے عوام کو حقیقی ریلیف ملے گا اور مسائل لوگوں کی دہلیز پر حل ہوں گے۔ فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو اپ گریڈ کریں گے۔

 ملک عمر فاروق نے وزیراعلی چودھری پرویزالہٰی کو ڈجکوٹ میں بابا گرونانک انٹرنیشنل کبڈی ٹورنامنٹ سے آگاہ کیا۔