Thursday, April 25, 2024

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کا سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو خراج تحسین

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کا سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو خراج تحسین
November 29, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

 اپنے ویڈیو پیغام میں چودھری پرویز الہٰی نے کہا سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا دور تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ سابق آرمی چیف کے شاندار کردار کی دنیا معترف ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کا کریڈٹ قمرجاوید باجوہ کو جاتا ہے۔ زلزلہ اور سیلاب کے دوران ان کی قیادت میں فوج نے خدمات دیں۔ وزیراعلی نے نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

چودھری پرویزالہی نے کہا سعودی عرب نے دنیا کی سب بڑی تبلیغی جماعت پر غلط فہمی کی بنا پر پابندی لگا دی تو سابق آرمی چیف نے پابندی ہٹوانے میں لیڈنگ کردار ادا کیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بہترین سپہ سالار ثابت ہوں گے، ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔