Saturday, May 18, 2024

وزیراعلیٰ بزدار کا پنجاب حکومت کی کارکردگی پھر اُجاگر کرنیکا فیصلہ

وزیراعلیٰ بزدار کا پنجاب حکومت کی کارکردگی پھر اُجاگر کرنیکا فیصلہ
January 11, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) بلدیاتی انتخابات کی آمد اور پنجاب حکومت پر بڑھتی تنقید روکنے کیلئے منصوبہ تیار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب حکومت کی کارکردگی ایک مرتبہ پھراجاگر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام اوربڑے منصوبے عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کہتے ہیں مری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے، غفلت یا کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں جو بھی قصور وار نکلا، اس کے خلاف قانون کے تحت ایکشن لیا جائے گا، ذمہ دار سزا سے نہیں بچ سکیں گے، جبکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کو روکنے کیلئے مختصر اور طویل مدتی پلاننگ کی جا رہی ہے۔