Friday, September 30, 2022

وزیراعلیٰ بزدار کا دورہ دبئی، پنجاب حکومت اور دھابی گروپ میں معاہدہ طے پا گیا

وزیراعلیٰ بزدار کا دورہ دبئی، پنجاب حکومت اور دھابی گروپ میں معاہدہ طے پا گیا
February 20, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا دورہ دبئی، یواے ای کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک سے ملاقات ہوئی۔ پنجاب حکومت اور دھابی گروپ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا دبئی کا دورہ کامیاب رہا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی ملاقات ہوئی، شیخ نہیان بن مبارک النہیان کا پنجاب میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا، پنجاب حکومت اور دھابی گروپ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ،،دھابی گروپ لاہو رمیں مبارک سینٹر تعمیر کرے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے تعمیراتی شعبے میں 60 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری ہو گی۔ پنجاب حکومت مبارک سینٹر کی تعمیر کے حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق حکومت پنجاب نے سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول فراہم کیا ہے وزیر اعلی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب میں نئے سپیشل اکنامک زون بن رہے ہیں سرمایہ کاروں اور خاص طورپر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے وزیراعلیٰ سہولت مرکز قائم کیا گیا ہے۔