وزیراعلیٰ بزدار اور آئی جی پنجاب رات گئے تک مری ریسکیو آپریشن کی نگرانی کرتے رہے

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب رات گئے تک مری میں برفباری سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔
وزیراعلیٰ بزدار کے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سے رابطے ہوئے، ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے حوالے سے ہدایات دیں۔
وزیراعلیٰ نے ریلیف کمشنر اور ڈی جی ریسکیو 1122، راولپنڈی انتظامیہ کو بھی فون کیے اور ریلیف آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ امدادی سرگرمیوں کیلئے کوئی کسر اُٹھا نہ رکھی جائے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مری کی تمام اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے۔