کوئٹہ (92 نیوز) - وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے جے یو آئی کو صوبائی حکومت میں شمولیت کی دعوت دے دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو آج وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع سے ملاقات کریں گے، پارٹی رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمٰن کو وزیراعلیٰ کی پیش کش سے آگاہ کردیا۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کو بلوچستان حکومت سے الگ کرنے کی شرط رکھ دی۔