Friday, May 3, 2024

پرویز الہٰی اور حمزہ شہباز میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب پر اتفاق رائے نہ ہوسکا

پرویز الہٰی اور حمزہ شہباز میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب پر اتفاق رائے نہ ہوسکا
January 17, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز میں اتفاق رائے نہ ہوسکا۔

پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کے حوالے سے شہباز شریف، چودھری شجاعت اور فضل الرحمن کا ٹیلفونک رابطہ ہوا، نگران وزیراعلیٰ کیلئے ناموں پر مشاورت ہوئی۔

اس سے قبل اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کے نمائندے ملک احمد خان کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ سے متعلق مشاورت مکمل کی گئی۔

ملک احمد خان نے شہباز شریف سے ملاقات کے بعد کہا وزیراعظم شارٹ لسٹ کیے گئے نام آصف زرداری کے سامنے رکھیں گے۔ آصف زرداری سے مشاورت کے بعد آج شام تک تین نام گورنر پنجاب کو بھجوا دینگے۔ اتحادیوں سے مشاورت کے بغیر نام بتانا مناسب نہیں۔